the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

اقوام متحدہ، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے لئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اقوام متحدہ میں مشرقِ وسطیٰ کے لیے سفیر رابرٹ سیری نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کےاجلاس میں بتایا کہ معاہدے کے ذریعے غزہ میں نجی سیکٹر کی مدد سے تعمیر نو کا کام مکمل کیا جا سکے گا اور اس عمل میں کلیدی کردار فلسطینی اتھارٹی ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر معاہدے پر نیک نیتی سے عمل در آمدکیا جاتا ہے تو اقوام متحدہ جتنا جلدی ہو سکے کام شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے اندازوں کے مطابق غزہ پٹی میں تعمیر نو کے



کام پر 7.8 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی۔ اس سلسلے میں ڈونرز کانفرنس 12اکتوبر کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہو گی۔ رابرٹ سیری کے مطابق اقوا م متحدہ ہنگامی بنیادوں پر 550ملین ڈالر کی امداددے گا۔ 8جولائی سے 26اگست تک کیے جانے والےاسرائیلی حملوں میں 18ہزار مکانات تباہ ہوئے، جن کی وجہ سے ایک لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہو گئے، جن میں سے 65ہزار اب بھی اقوام متحدہ کی پناہ گاہوں میں ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں 500بچوں اور 250خواتین سمیت 2100سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے، تقریبا 11ہزار زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیل کے 66 فوجی اور 6شہری مارے گئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.